بی ایل اے نےاپنا انٹیلیجنس سیل قائم کردیا

”زراب“ (ZIRAB) بلوچ لبریشن آرمی کا ایک منظم اور مربوط انٹیلیجنس ونگ ہے
baloch

کالعدم دہشتگرد تنظیم ”بلوچ لبریشن آرمی“ (بی ایل اے) بھارتی خفیہ ایجنسی ”ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ“ (RAW) طرز پر اپنا خصوصی انٹیلی جنس سیل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

باغی ٹی وی: پاکستان میں دہشتگردی، خودکش دھماکوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں میں ملوث میں عالمی سطح پر دہشتگرد قرار دی گئی بی ایل اے نے ”زیفائر انٹیلیجنس ریسرچ اینڈ اینالسز بیورو“ (زراب) کے نام سے اپنا انٹیلی جنس سیل قائم کردیا ہے۔

بی ایل اے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ”زراب“ (ZIRAB) بلوچ لبریشن آرمی کا ایک منظم اور مربوط انٹیلیجنس ونگ ہے جو سینکڑوں پیشہ ور افراد، محققین، مخبروں، آئی ٹی ماہرین، ڈیٹا تجزیہ کاروں اور تفتیش کاروں پر مشتمل ہے اور اس کے اراکین ملکی تنصیبات میں گھسنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

حال ہی میں چین، روس اور ایران نے تصدیق کی ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، مجید بریگیڈ، اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سمیت متعدد دہشتگرد گروپ افغانستان سے کام کر رہے ہیں اور پڑوسی ممالک کے لیے خطرے کا باعث ہیں۔

شہر بند ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر 190 ارب کا نقصان ہوتا ہے،وزیر خزانہ

ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر …

جعلی حکومت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہی ہے،بیرسٹر سیف

Comments are closed.