اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت

نظامِ شمسی سے باہر دو بڑے سیاروں کا تصادم ہوا ہے

امریکا اور یورپ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ نظامِ شمسی سے باہر دو بڑے سیاروں کا تصادم ہوا ہے،جس کے نتیجے میں دونوں سیارے مکمل طور پر پگھل گئے اور گیس کا بہت بڑا بادل پیدا ہوا۔

باغی ٹی وی : ماہرین کے مطابق دونوں سیاروں کا مرکزی حصہ برقرار ہے اور گیس کے بادل میں چھپا ہوا ہےماہرین نے یہ بھی بتایا کہ یہ واقعہ بہت پہلے کا ہے جو ریکارڈ اب ہوا ہے دونوں سیاروں کے تصادم کے نتیجے میں جو روشنی پیدا ہوئی وہ ہزار دن برقرار رہی۔

ماہرین نے بتایا کہ دونوں سیاروں کا حجم زمین سے دسیوں گنا تھا کائنات کی وسعتوں میں ستارے تباہ ہوتے رہتے ہیں اور سیاروں کے درمیان تصادم رونما ہوتا رہتا ہے جب کوئی بڑا ستارہ ٹوٹ جاتا ہے تو اس کی قوتِ تجاذب انتہائی بڑھ جاتی ہے اور پھر وہ بلیک ہول میں تبدیل ہوتا ہے، کسی بھی بلیک ہول سے کوئی چیز نہیں بچ سکتی، روشنی بھی نہیں، بلیک ہولز جو کچھ بھی اپنے اندر جذب کرتے ہیں اس کا کیا بنتا ہے یہ سائنس دانوں پر واضح نہیں کیونکہ روشنی کے عدم وجود کے باعث بہت کچھ دیکھ پانا اور سمجھ پانا ممکن نہیں۔

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کب کروائے گی ،تاریخ اور شیڈول جاری

دوسری جانب ایک اور تحقیق میں ماہرینِ فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت کر لیا ہے نیچر آسٹرونومی نامی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ماہرین فلکیات نے چلی میں بہت بڑی ٹیلی اسکوپ کی مدد سے خلا میں اب تک کا سب سے بڑا بلیک ہول دریافت کیا ہے غیر معمولی طاقت کے حامل اس بلیک ہول کو J0529-4351 کا نام دیا گیا ہے، جو ہمارے سورج سے 17 بلین گنا بڑا ہے۔

یہ بلیک ہول بنیادی طور پر کہکشاں کا مرکزی حصہ ہے، فلکیات کی اصطلاح میں اسے ’ایکٹیو گیلیکٹک نیوکلیئس‘ (AGN ) کہا جاتا ہے،محققین کے مطابق یہ انتہائی وسیع بلیک ہول ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر ہمارے سورج کے مساوی مواد نگل رہا ہے اس بلیک ہول کا پتہ برسوں پہلے لگایا گیا تھا تاہم اس کی تفصیلات حال ہی میں ایک مکمل مطالعے کے بعد سامنے آئی ہیں۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ کا بشری بی بی کو جیل منتقل کرنے سے انکار

آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے محقق کرسچین ولف نے بتایا ہے کہ کسی بھی بلیک ہول کے غیر معمولی تجاذب سے چیزیں پھٹ جاتی ہیں اور یوں غیر معمولی روشنی پیدا ہوتی ہے، J0529-435 کی روشنی کو ہم تک پہنچنے میں 12 ارب سال لگے ہیں،اس بلیک ہول کا قطر 7 نوری سال ہے، جس سے خارج ہونے والی روشنی ہمارے سورج سے خارج ہونے والی روشنی سے 500 کھرب گنا زیادہ ہے J0529-435 کا درجۂ حرارت 10 ہزار سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے اور اس کے دائرے میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار اتنی ہے کہ ایک سیکنڈ میں زمین کا چکر لگا سکتی ہیں۔

کے پی کی نگران حکومت نے آئندہ 4 ماہ کا بجٹ تیار کر لیا

Comments are closed.