کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے آن لائن جنسی ہراسانی اوربلیک میلنگ میں ملوث ملزم کوجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ کی جانب سے کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم کوگرفتارکیا گیا،ملزم قاسم علی متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث تھا،جس کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سیالکوٹ سے عمل میں آئی-
ترجمان کے مطابق گرفتارملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویرواٹس ایپ پرشئیر کیں اورقابل اعتراض مواد متاثرہ کے رشتے داروں کو بھی بھیجا،علاوہ ازیں ملزم متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ کے ذریعے دھمکانے میں بھی ملوث پایاگیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم قابل اعتراض مواد کی آڑ میں رقم بھی وصول کرتارہا اورمتاثرہ خاتون سے 8000روپے بینک میں ٹرانسفرکروائے جبکہ بلیک میلنگ کےذریعے مزید رقم کا بھی تقاضا کررہاتھا۔