مزید دیکھیں

مقبول

بھارت کی تمام ریاستوں میں بلیک آؤٹ اور فضائی حملوں سے بچاؤ کی مشقوں کا حکم

بھارتی وزارت داخلہ نے ملک کی تمام ریاستوں میں بلیک آؤٹ اور فضائی حملوں سے بچاؤ کی مشقوں کا حکم دے دیا ہے جس سے عوام مستقل خوف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

بھارتی وزارت داخلہ نے 7 مئی کو پورے ملک میں سول ڈیفنس کی فرضی مشقیں کروانے کا حکم دے دیا ہے بھارتی حکومت کے حکم کے مطابق فضائی حملے کے سائرن ٹیسٹ کیے جائیں گےشہریوں، طلبا وغیرہ کو سول ڈیفنس کے پہلوؤں پر تربیت دی جائے گی تاکہ وہ کسی دشمن کے حملے کی صورت میں خود کو محفوظ رکھ سکیں، بلیک آؤٹ اور کیموفلیج کے پروٹوکولز کو فعال کیا جائے گا یہ مشقیں تمام ریا ستوں میں کی جائیں گی۔

ادھر بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے علاقے فیروزپور کنٹونمنٹ میں 30 منٹ تک بلیک آﺅٹ ریہرسل کی گئی اس دوران پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ نے 30 منٹ تک بجلی منقطع کردی بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ فیروزپور کنٹونمنٹ میں ڈرل کے دور ان مسلسل ہوٹر بجائے گئے۔

دریں اثنا نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول وزیراعظم مودی سے جلد ملاقات کریں گے۔