باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دھماکہ ہوا ہے’
ملنے والی اطلاعات کے مطابق ٹوکیو میں جے آر شمباسی اسٹیشن کے قریب ایک عمارت میں دھماکہ ہوا ہے، دھماکے سے عمارت میں آگ لگ گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس علاقے میں دفاتر اور ہوٹل ہیں،
#BREAKING #Japan #Tokyo NEW – Blast and fire in a central Tokyo building injures four. pic.twitter.com/p2vqe5Nl8Q
— The National Independent (@NationalIndNews) July 3, 2023
دھماکے سے آگ لگ گئی جس کو بجھانے کے لئے فائر بریگیڈ پہنچ گئی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی،دھماکے کے بعد کی ایک وڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمارت میں آگ لگی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دھماکے سے عمارت کی کھڑکیان ٹوٹ گئی ہیں، پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے، جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے،
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول زرداری بھی جاپان کے دورے پر گئے ہوئے ہیں،انکی اپنے ہم منصب اور جاپانی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے،