انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے خلاف دو طرفہ سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا
انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ،کراچی انگلینڈ کے خلاف چھ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز یو اے ای میں ہوگی اور دس سے انیس نومبر تک سیریز کھیلی جائے گی
پاکستان کی بلائنڈ ٹیم کی قیادت نثار علی کریں گے ، کھلاڑیوں میں ارشاد خان ساجد نواز، محمد شہباز، فخر عباس، شفیع اللہ .بابر منیر، معین اسلم، شاہ زیب ، حیدر انیس، جاوید ہارون خان محمد اکرم ،محمد راشد ، محسن خان اور ثناء اللہ شامل ہیں
مقصود الحسن ٹیم منیجر ،صالح محمد بلوچ اسسٹنٹ مینجر ہوں گے جبکہ محمد جمیل ہیڈ کوچ،ابرار شاہ اسٹنٹ کوچ اور مسعود جان ٹرینر ہوں گے