لاہور: نابینا مظاہرین نے مال روڈ پر دو ہفتے سے زائد دھرنا دیا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کے سربراہ ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کئے اوران کے مسائل سن کرحل کرنے کا وعدہ بھی کیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے وعدہ پوراکرنے کا عمل اس وقت شروع ہوا جبنابینا افراد نے مال روڈ پراحتجاجی دھرنا دے کرحکومت کو کچھ کرنے پرمجبورکردیا،نابینا افراد کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب حکومت کے مشکور ہیں جس کی وجہ سے ان کا حق انہیں مل گیا۔
نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 80 سے زائد نابینا افراد کو نوکریاں دی گئی ہیں، جس میں ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکریوں پر مستقل بھی کیا گیا ہے، ایم پی اے نذیر احمد چوہان نے بادامی باغ شیلٹر ہاوس میں نابینا افراد میں نوکریوں کے لیٹر تقسیم کیے۔ دوسرے مرحلے میں مزید نابینا افراد کو ان کی تعلیم کے مطابق نوکریاں دی جائیں گی۔