ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل)تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کے مقدمہ میں مطلوب3ملزمان گرفتارکرلیے ،صدرپولیس نے تینوں ملزمان کوگرفتارکرکے پابندسلاسل کردیا،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں کا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرئوف بابر قیصرانی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرف بابر قیصرانی کی ہدایت پر تھانہ صدر کے ایس ڈی پی او کلاچی سرکل آصف محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او کیڈٹ ظفر عباس نے تھانہ صدرپولیس کے ہمراہ اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کو جدید سائنسی طریقوں سے ٹریس کرتے ہوئے تین ملزمان بلال خان ولد شیر رحمان قوم محسود سکنہ محسود ٹائون،عین اللہ ولد دلشاد خان قوم محسود سکنہ منیز آباد اور نذیر اللہ ولد صلاح الدین قوم محسود سکنہ کورائی کوگرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔پولیس نے ملزمان کوگرفتارکرکے تفتیش کاعمل شروع کردیاہے ۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ملزمان کی گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالرئوف بابر کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔

Shares: