بھکر :تھانہ صدر دریاخان کے علاقہ میں 4 ماہ قبل دوران ڈکیتی اندھے قتل کا معمہ حل

بھکر،باغی ٹی وی(نامہ نگار اتباع رسول ملنگی )تھانہ صدر دریاخان کے علاقہ میں 4 ماہ قبل دوران ڈکیتی اندھے قتل کا معمہ حل
بھکر: ڈی پی او بھکر محمد نوید کی ہدایت پر CIA پولیس بھکر کی بڑی کاروائی تھانہ صدر دریاخان کے علاقہ میں 4ماہ قبل دوران ڈکیتی قتل کا معمہ حل ہو گیا
ڈی پی او بھکر محمد نوید نے دوران ڈکیتی اندھے قتل کی اس واردات کو ٹریس کرنے کے لئے انچارج CIAسٹاف عمران یعقوب معہ سٹاف خصوصی ٹیم تشکیل دے کر ہدایت کی کہ مقدمہ نمبر 1/23بجرم 302/393/324/34ت پ تھانہ صدر دریاخان میں ملوث نامعلوم ملزمان کوجلد از جلد ٹریس کرکے گرفتارکیا جائے اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔اس دوران جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا گیا۔ پولیس کے لئے دوران ڈکیتی اندھے قتل کی اس واردات کوٹریس کرنا اور نامعلوم قاتلوں کی گرفتار ی ایک چیلنج تھی۔ انچارج CIAسٹاف عمران یعقوب اور ان کی ٹیم نے انتہائی محنت سے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اندھے قتل کی واردات کوانتہائی کم عرصہ میں ٹریس کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن ضلع بھکر اور میانوالی کے متعدد تھانہ جات کے علاقہ میں راہزنی /ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply