بھارت اور پاکستان کی بلائنڈ خواتین کرکٹرز نے حالیہ سیاسی کشیدگی کو پسِ پشت ڈال کر ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر کھیل کی حقیقی روح کو اجاگر کیا ہے۔
منتظمین کے مطابق سری لنکا میں جاری دنیا کے پہلے بلائنڈ ویمن ٹی20 ٹورنامنٹ میں دونوں پڑوسی ملکوں کی کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ اگرچہ وہ بینائی سے محروم ہیں، مگر ان میں اپنی باقاعدہ قومی ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ بہتر کھیل کا وژن اور اسپرٹ موجود ہے۔ایٹمی طاقت رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مئی میں ہونے والی مہلک سرحدی جھڑپ کے بعد سے میدان کے اندر اور باہر کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ستمبر میں مینز ایشیا کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد دونوں ٹیموں کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار رہے، جبکہ خواتین ٹیموں نے بھی ٹی20 ورلڈ کپ اور 16 نومبر کو دوحہ میں ہونے والے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں ’نو ہینڈ شیک‘ پالیسی برقرار رکھی۔
بلائنڈ بھارتی خواتین کرکٹرز سے بھی یہی توقع کی جا رہی تھی کہ وہ اسی رویے کی پیروی کریں گی، خاص طور پر اس وقت جب ٹاس کے بعد کوئی ہینڈشیک نہیں ہوا۔ تاہم میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے نہ صرف گرمجوشی سے ایک دوسرے کا خیر مقدم کیا بلکہ مثبت مثال بھی قائم کی۔دلچسپ طور پر دونوں ٹیمیں ایک ہی بس میں بیٹھ کر میدان تک پہنچیں، جہاں نہ صرف ہاتھ ملائے گئے بلکہ ایک دوسرے کی بھرپور تعریف بھی کی گئی۔
اسرائیل کا 7 اکتوبر حملوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا اعلان
بھارتی کپتان آئی سی یو میں داخل، طبی نگرانی جاری
پاکستان کا ایران کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم
ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو نوٹس








