گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ خونی ڈمپر شہر میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں، سندھ حکومت اس کی روک تھام کے لیے فوری قانون سازی کرے تاکہ دیر نہ ہو۔

گورنر سندھ 10 اگست کو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے بہن بھائی اور زخمی والد شاکر کے گھر نیو کراچی پہنچے، مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور زخمی کے علاج کا وعدہ کیا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واقعے کو افسوسناک اور دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ہمیں بدمعاشی کا سبق نہ دے، ڈمپر ڈرائیور کے پاس لائسنس بھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کے بعد بھی اقدامات نہ ہونا افسوسناک ہے، شہری کسی بھی قومیت سے ہو سکتا ہے، یہ معاملہ لسانی نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی ہے۔

خیبر پختونخوا کابینہ کا باجوڑ کے متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
شاہ محمود قریشی بانی کی ہدایات کے برعکس کچھ نہیں کریں گے، سلمان اکرم راجا

باغی ٹی وی اور اپووا کا تحریری مقابلہ”شان پاکستان”نتائج کا اعلان

Shares: