بلیو لائن بسوں کا خراب ہونا معمول بن گیا

0
80
blue line

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلیو لائن بسوں کا درمیان راستے میں خراب ہونا معمول بن گیا .

بلیو لائن کی بسیں پمز ہسپتال سے کرال چوک تک چلتی ہیں،بلیو لائن کے لیے نئی بسیں درآمد کی گئیں تھی ،درمیان راستے میں بسیں خراب ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،آج ایک مرتبہ پھر بلیو لائن کی بس فیض آباد کے مقام پر خراب ہوگئی اس موقع پر شہریوں نے ویڈیو بنائی تو خراب بس کی ویڈیو بنانے سے بس کا عملہ منع کرتا رہا

مسافروں نے بسوں کی دیکھ بحال میں غفلت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ درمیان راستے میں بس خراب ہونے سے ہمارا قیمتی وقت بھی ضائع ہوجاتا ہے ،دفاتر وقت پر نہیں پہنچ پاتے ہیں،بسیں چلائی ہیں تو شہریوں کو اذیت کی بجائے سہولیات دی جائیں،

واضح رہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے میٹرو بس سروس ’گرین لائن‘ اور ’بلیو لائن‘ کا افتتاح گزشتہ برس ماہ جولائی میں کیا گیا تھا،ساڑھے 15 کلو میٹر پر محیط گرین لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 8 مسافر اسٹیشنز ہیں جبکہ 20 کلو میٹر طویل بلیو لائن میٹرو بس سروس کے روٹ پر 13 مسافر اسٹیشنز بنائے گئے ہیں.

Leave a reply