بلوائیوں کے تشدد سے پنجاب پولیس کے 50 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان اٹک پولیس کے مطابق کٹی پہاڑی کے مقام پر سیاسی جماعت کے جتھوں نے پنجاب پولیس پر پتھراؤ کیا۔ترجمان اٹک پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے جتھے اسلحے اور ڈنڈوں سے مسلح تھے، شدید زخمی ہونے والے اہلکار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ترجمان کے مطابق حملہ آوروں کے تشدد سے پنجاب پولیس کے 50 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا تھا.واضح رہے کہ گزشتہ رات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا تھا کہ مظاہروں میں اسلام آباد پولیس کے 31 اہلکار، پنجاب پولیس کے 75 اہلکار زخمی ہیں جبکہ ایک پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک ہے۔ جنکی پولیس کے مطابق شہید عبدالحمید شاہ اسلام آباد پولیس میں 1988 میں بھرتی ہوئے اور وہ ایبٹ آباد کے رہائشی تھے، عبدالحمید شاہ نے3 ماہ بعد پولیس سے سروس مکمل کرکے ریٹائر ہونا تھا۔

یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ دو روز سے پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان وقتاً وقتاً جھڑپیں بھی جاری رہیں، اس دوران پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی جبکہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا، جس کی زد میں آکر کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، احتجاج کے دوران پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سمیت 30 افراد کو ڈی چوک سے گرفتار کرلیا تھا۔

کراچی میں ڈی ایس پی کے قتل میں ملوث ملزمان مقابلے میں ہلاک

Shares: