ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی سے) ایم پی کی 4چیک پوسٹیں آسانی سے کراس، ایرانی ڈیزل سمگلنگ میں ملوث 3 ڈالے ،2 اے پی وی سخی سرور پولیس نے پکڑ لئے
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں بارڈرملٹری پولیس کی 4چیک پوسٹیں آسانی سے کراس کرنے والے ایرانی ڈیزل سمگلنگ میں ملوث 3 ڈالے اور 2 APV کو تھانہ سخی سرور پولیس نے پکڑ لیا ایس ایچ او پنجاب پولیس تھانہ سخی سرور اختر حسین نے بتایا کہ پولیس تھانہ سخی سرور نے کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی اور ڈیزل سے بھرے 03 ڈالے اور 02 APV کو قبضہ پولیس میں لیکر کسٹم حکام کے حوا لے کردیاہے داخلی و خارجی راستوں پر سختی سے چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ ایرانی ڈیزل و تیل کی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے ملکی معشیت کو نقصان سے بچایا جائے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارڈرملٹری پولیس بااثرایس ایچ اوزنے ڈیل کے نتیجہ میں سمگلروں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے جس کی وجہ سے سمگلنگ کانہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے،بی ایم پی مبینہ طورپر سمگلنگ میں ملوث ہے ،ذرائع کاکہنا کمزور کمانڈٹ کی وجہ بی ایم پی کے سوار بھی شیر بن گئے ہیں کمشنر ڈی جی خان سے نوٹس لینے کامطالبہ
ڈی جی خان:بی ایم پی مبینہ طورپر سمگلنگ میں ملوث ، ہزاروں لیٹرایرانی ڈیزل پنجاب پولیس نے پکڑ لیا
