باغی ٹی وی ،ڈی جی خان، سماج دشمن عناصر کے خلاف بارڈرملٹری پولیس کی کارروائیاں،دو منشیات فروش اور ایک موٹرسائیکل چور گرفتار
سخی سرور بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ اسد خان چانڈیہ کی ہدایت پر ایس ایچ او جعفر خان لغاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں کو اعلی کوالٹی کی ولائتی شراب چرس اور افیون سمیت گرفتار کرکے کے دونوں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات کا اندراج کر کے حوالات بند کر دیا اس موقع پر جعفر لغاری کا کہنا تھا کہ کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس محمد اسد خان چانڈیہ کی ہدایت پر بارڈر ملٹری پولیس تھانہ سخی سرور کی حدود میں جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر کے ہی دم لیں گے دوسری طرف نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او انچارج چیک پوسٹ رونگھن ساجد خان لغاری نے اپنی ٹیم منیر احمد اور محمد نواز کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے بلوچستان براستہ بغل چر روڈ رونگھن چوری شدہ موٹر سائیکل لے جانے کی کوششں کام بنا دی عوامی و سماجی حلقوں نے ساجد خان لغاری و ان کی ٹیم کی اس کارروائی کو سراہا ہے.
ڈی جی خان : سماج دشمن عناصر کے خلاف بارڈرملٹری پولیس کی کارروائیاں،دو منشیات فروش اور ایک موٹرسائیکل چور گرفتار
