بہن کی شادی کے نام پر پیسے لے کر پولیس اہلکار نے کیا دھندہ شروع کیا کہ نوکری بھی چلی گئی
باغی ٹی وی کی رہورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے معطل پولیس اہلکار کی دوبارہ نوکری پر بحالی کی درخواست مستر دکر دی
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پولیس اہلکار کی دوبارہ نوکری پر بحالی کی درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انکوائری رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے ، مجھے نوکر ی پر دوبارہ بحال کیا جائے ۔
اے این ایف نے عدالت میں کہا کہ اہلکارنے بہن کی شادی پرادارے سے لاکھوں روپے وصول کیے لیکن انکشاف ہوا کہ معطل ہونے والے اہلکار کی کوئی بہن ہی نہیں ہے ،معطل اہلکار نے منشیات کا دھندا شروع کیا ، معراج علی سے دوران ڈیوٹی منشیات برآمد کی گئیں ۔
اے این ایف نے عدالت میں مزید کہا کہ منشیات رکھنے پر اہلکار کو نوکری سے برخاست کیا ۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انکوائری رپورٹ سے ثابت ہوتاہے کہ ملزم نے جھوٹ کہا ۔ عدالت نے ملزم کی نوکری پر بحالی کی درخواست مسترد کر دی