سینیٹ ہال میں اسلحہ لے جانے کا کیس، بی این پی رہنما کو جوڈیشل کر دیا گیا
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد: سینٹ ہال میں گھسنے اسلحہ لے جانے پر بی این پی رہنماؤں کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی
بی این پی رہنماؤں اختر حسین لانگو شفیع محمد کو انسداد دہشت گردی عدالت پیش کر دیا گیا ،بی این پی مینگل کے رہنماؤں اختر حسین شفیع محمد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا ،کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی،جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آپ مزید جسمانی ریمانڈ مانگا رہے ہیں کس بنیاد پر پہلے دو دن کیا کیا۔تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ویپن برآمد کروانا ہے اس لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے ۔جج نے استفسار کیا کہ کون سا ویپن کسی گواہ نے بتایا کسی کا بیان ہے ،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان مزاحمت کے دوران جیب میں ہاتھ ڈالتے رہے ۔ جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ میں بھی سردیوں میں جیب میں ہاتھ ڈالتا ہوں ۔ جج طاہر عباس سپرا کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ سیکرٹری جو مدعی ہے اس کے خلاف کوئی کاروائی ہوئی سیکورٹی زمہ دار ہے۔سینٹ کی سکیورٹی کا ہیڈ کون ہے سیکیورٹی سے پوچھنا چاہے کوئی کاروائی ہوئی ان کے خلاف۔اگر مسلح لوگ اندر گئے تو اس کی زمہ داری پارلیمنٹ سکیورٹی ہے میں آپ تو نہیں جا سکتے ،عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے بی این پی رہنماؤں کو جوڈیشل کر دیا
اکرم چوہدری کی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش ،ہم نے چینل ہی چھوڑ دیا،ایگریکٹو پروڈیوسر بلال قطب
اکرم چوہدری نجی ٹی وی کا عثمان بزدار ثابت،دیہاڑیاں،ہراسانی کے بھی واقعات
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
انتہائی نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد ٹک ٹاکرمناہل نے مانگی معافی