غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے نصر اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ اسے امریکی ثالثی میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے تحت 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔

اسپتال کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 285 شہدا کی لاشیں وصول ہو چکی ہیں۔ یہ لاشیں اسرائیلی فوجی اِتائے چن کی لاش کے بدلے واپس کی گئیں جسے منگل کو حماس نے واپس کیا تھا۔ معاہدے کے مطابق ہر اسرائیلی یرغمالی کی لاش کے بدلے اسرائیل 15 فلسطینی شہدا کی لاشیں واپس کرتا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ کئی لاشیں تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں دبی ہیں، اس لیے واپسی کا عمل سست ہے۔ دو سالہ جنگ میں اب تک 68 ہزار 875 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

جنگ بندی کے آغاز پر حماس کے قبضے میں 48 یرغمالی موجود تھے، جن میں سے 20 زندہ اور 28 ہلاک ہو چکے تھے، بعد ازاں مزاحمتی گروپ نے تمام زندہ قیدیوں کو رہا کر دیا اور 21 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں واپس کر دیں۔

چین نے امریکہ پر اضافی محصولات ایک سال کے لیے معطل کردیے

جرمنی میں آن لائن فراڈ اور منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی، 18 گرفتار

جرمنی میں آن لائن فراڈ اور منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی، 18 گرفتار

Shares: