اسرائیل نے اپنی قید میں شہید ہونے والے مزید 15 فلسطینیوں کی میتیں فلسطینی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کی لاشیں اور 8 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا، جبکہ ملبے سے مزید لاشیں ملنے کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 239 تک پہنچ گئی ہے۔ادھر حماس نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج رات مزید دو یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کرے گی۔
مزاحمتی تنظیم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ سے برآمد ہونے والی دونوں یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کو باقاعدہ طریقہ کار کے تحت حوالے کی جائیں گی.
الیکشن کمیشن میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
92 سالہ مولانا محمد شیرانی کی اسلام آباد میں دوسری شادی کی تقریب
پاک افغان کشیدگی: طورخم اور چمن بارڈر 48 گھنٹوں میں کھلنے کا امکان
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف دھمکی آمیز مواد ، ٹی ایل پی رہنما گلگت سے گرفتار











