چترال،باغی ٹی وی(نامگل حماد فاروقی) لوئر چترال ایون چیلم لشٹ دریائے چترال سے ریسکیو1122 کی ٹیم نے نا معلوم خاتون کی لاش کو برآمد کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا ہے، لوئر چترال ایون چیلم لشٹ دریائے چترال کے پانی میں ایک بہتی ہوئی لاش دکھائی دینے کی اطلاع پر ریسکیو1122 کی تیراک ٹیم فوری طور پر اس موقع پر پہنچی اور ریسکیو ٹیم نے دریائے چترال سے لاش کو برآمد کرکے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا،
ابتدائی معلومات کے مطابق ڈیڈباڈی نا معلوم عورت کی ہے جس کو ریسکیو1122 کی ٹیم نے ایمبولینس میں ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ چترال کی اکثر خواتین دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرتی ہیں۔حالیہ میٹرک کے امتحان میں بھی نمبر کم آنے پر اس قسم کے ناخوشگوار واقعات رونماہوئے کہ نمبر کم آنے یا داخلہ نہ ملنے پر اکثر خواتین اور لڑکیوں نے خودکشی کرلی جو ایک لمحہ فکریہ ہے ۔ چترال میں دوسرے علاقوں کی نسبت خودکشی کرنے کا رحجان زیادہ ہے مگر اس کا تدارک، روک تھام یا اس کی وجوہات معلوم کرکے اس کے حل کیلئے ابھی تک حکومتی سطح پر کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ۔