بول نیٹ ورک،بول ٹی وی میں نئی تقرریاں،ندیم رضا ہیڈ آف نیوز مقرر

0
65
Bol tv Exact

بول ٹی وی میں نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں، اس ضمن میں بول ٹی وی کے سی ای او اور چیئرمین سمیر چشتی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بول ٹی وی کی انتظامیہ میں کچھ نئی تقرریاں کی گئی ہیں،ندیم رضا ہیڈ آف نیوز ہوں گے، وہ نیوز رپورٹنگ، نیوز آپریشن اور آن لائن چینل کے ذمہ دار ہوں گے

شاہ زیب خان روحیلہ، ہیڈ آف انٹرٹینمنٹ ہوں گی،وہ انٹرٹینمنٹ کنٹینٹ پروڈکشن اور آن لائن چینل کی ذمہ دار ہوں گی،صوفیہ چشتی کو ہیڈ آف کمرشل مقرر کیا گیا ہے،وہ مارکیٹنگ، سیلز،برانڈ منیجمنٹ کی ذمہ دار ہوں گی، صوفیہ بول نیوز کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں بھی شامل ہوں‌گی،محمد احسن کو چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہےجو ایڈمنسٹریشن اور قانونی معاملات و دیگر کے ذمہ دار ہوں گے،بابر زمان طور کو چیف فنانشل آفیسر مقرر کیا گیا ہے،وہ بجٹ، پلاننگ اور پرفارمنس کے ذمہ دار ہوں گے،جمیل احمد خان کو ایڈوائیز ر ٹو چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،

واضح رہے کہ بول نیٹ ورک کا انتظام ایشیا پاک انویسٹمنٹ گروپ نے سنبھال لیاہے،نئے سی ای او سمیر چشتی نے ملازمین کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،بول کی نئی انتظامیہ کے ساتھ نئے سفر کا آغاز ہوا ہے،بول نیٹ ورک کی نئی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بول نیٹورک کی نئی قیادت وعدہ کرتی ہے کہ کانٹینٹ بنانے اور تقسیم کرنے کے طاقتور ذرائع کا استعمال کرے گی تاکہ ہم سب مل کر سکھائیں اور ملکر سیکھیں۔ ہم اپنے ناظرین کو با اختیار بنائیں گے تاکہ وہ اپنی کمیونیٹیز کے اہم مسائل کو اجاگر کر سکیں،۔ بول نیٹ ورک پاکستانیوں کو سہولت فراہم کرے گا کہ وہ اپنا بنایا ہوا کانٹینٹ بول کے اسٹوڈیوز میں بول کے کیمروں پر ریکارڈ کرکے بول کے سیٹلائٹ چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیش کرسکیں۔

bol network

Leave a reply