بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری وین کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

0
131

بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کنبڑی کے پل کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کی وین پر دھماکے کے نتیجے میں 9 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 13 زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی: ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی نے بتایا ہے کہ ضلع کچھی اور سبی باڈر کے قریب بولان کے علاقے کنبڑی میں بلوچستان کانسٹیبلری پولیس کے وین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ عمران خان کے دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض لگا …

بولان پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں بلوچستان کانسٹیبلری کا ٹرک الٹ گیا تھا بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار سبی میلے میں ڈیوٹی انجام دینے کے بعد کوئٹہ واپس آ رہے تھے کہ بولان کے علاقے میں دھماکے کا شکار ہو گئےدھماکے کے فوری بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل پر خودکش حملہ آور نے کیا ہے جس میں 9 جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں سی ایم ایچ سبی منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈیرہ بگٹی : گھر میں گھس کر فائرنگ ، 2 خواتین جاں بحق

ایس ایس پی کچھی محمود نوتیزئی کا کہنا ہےکہ ابتدائی شواہد کےمطابق بولان دھماکا خودکش تھا، دھماکےکے بعد بم ڈسپوزل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور دھماکے کے بعد علاقے کو سرچ کیا جا رہا ہے۔

ڈی پی او سبی یوسف کریم بھنگر کا کہنا ہے کہ سبی بائی پاس کمبڑی پل کے قریب دھماکہ خودکش تھا،ملزم نے دھماکا خیز مواد سے بھری اموٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرائی،جس سے دھماکا ہوا،دھماکے میں خود کش حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا،

وزیراعظم شہبازشریف نے سبی خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے، وزیراعظم نے سبی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی شہادت پررنج وغم کا اظہار کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اوراظہارہمدردی کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کر دی،

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں، بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرکے صوبے کو پسماندہ رکھنےکی سازش کی جارہی ہے۔

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ ایسی تمام سازشوں کو عوام کی حمایت سے ناکام بنایا جائےگا۔

لاہور ہائیکورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت …

Leave a reply