بلوچستان کے ضلع بولان میں مچھ کے نواحی گاؤں آب گم کی گلی میں دستی بم حملہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کچھی رانا محمد دلاور نے بتایا کہ دستی بم کے پھٹنے سے احمد نامی ایک شخص موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ زخمیوں کو سول ہسپتال مچھ منتقل کیا گیا ہے۔رانا محمد دلاور نے کہا کہ حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے تاکہ ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔
ایران نے آئی اے ای اے کی تکنیکی ٹیم کے دورے کی اجازت دے دی
ایئر انڈیا حادثے میں برطانیہ کو غلط میتیں بھیجنے کا معاملہ، بھارتی وضاحت