ممبئی: 1989 کی مشہوربالی وڈ فلم’ میں نے پیار کیا ‘ کی اداکارہ بھاگیہ شری پکل بال کھیلتے ہوئے شدید زخمی ہو گئیں۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق پکل بال کھیلنے کے دوران 54 سالہ اداکارہ بھاگیہ شری ماتھے پر بال لگنے سے زخمی ہوگئیں، پکل بال کھیلتے وقت اداکارہ کے ماتھے پر گہری چوٹ لگی جس کے نتیجے میں انھیں فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں 13 ٹانکے لگائے گئے۔
سوشل میڈیا پر بھاگیہ شری کی اسپتال سے لی گئی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی ہیں، جن میں سے ایک میں انھیں میڈیکل ٹریٹمنٹ لیتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری تصویر میں ان کے سر پر پٹی بندھی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔
بھارت:اسلحہ فیکٹری کا افسر پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار
واضح رہے کہ بھاگیہ شری نے 1989 میں فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے بالی ووڈ میں سلمان خان کے ساتھ بطور ہیروئن ڈیبیو کیا تھا ان کی پہلی ہی فلم باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی