(باغی ٹی وی)مئی 2025 کی پاک-بھارت 4 روزہ جنگ کے بعد بھارتی فلم ساز حب الوطنی کے جذبات سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس موضوع پر فلمیں بنانے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق بالی ووڈ میں متعدد پروڈکشن ہاؤسز نے جنگ سے جڑے عنوانات کے فلمی حقوق رجسٹر کرائے ہیں۔بھارت نے اس فوجی کارروائی کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا، جسے 22 اپریل کو پہلگام میں حملے میں ہلاک ہونے والی ہندو خواتین کے بدلے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ رجسٹر کیے گئے فلمی ناموں میں "مشن سندور”, "سندور: دی ریونج”, "دی پہلگام ٹیرر” اور "سندور آپریشن” شامل ہیں۔فلم ساز وویک اگنی ہوتری نے کہا کہ ’’یہ ایک ایسی کہانی ہے جو سنائی جانی چاہیے۔ اگر یہ ہالی ووڈ ہوتا تو وہ اس پر 10 فلمیں بنا چکے ہوتے۔‘‘ اگنی ہوتری کی 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم دی کشمیر فائلز کو بی جے پی حکومت نے سراہا تھا، تاہم اس پر مسلمانوں کے خلاف نفرت کو بڑھاوا دینے کا الزام بھی لگا۔

موقع پرستی پر تنقید:
ہدایتکار انیل شرما، جو فلم غدر اور غدر 2 سے شہرت رکھتے ہیں، نے اس رجحان کو موقع پرستی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ موسمی فلم ساز ہیں، جو جذباتی وابستگی کے بجائے تجارتی فائدے کو ترجیح دیتے ہیں۔ناقدین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد بالی ووڈ بتدریج حکومتی بیانیے کو فروغ دے رہا ہے، جبکہ اقلیتی برادری، خصوصاً مسلمانوں کے خلاف تعصب پر مبنی بیانیہ فلموں میں شامل کیا جا رہا ہے۔

فلم نقاد راجا سین نے اس رجحان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا تو بھارت خاموش ہو گیا، تو پھر بہادری کہاں ہے؟‘‘ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سینما یکطرفہ پروپیگنڈا کا آلہ کار بن جائے تو عوامی شعور میں غلط معلومات سرایت کر جاتی ہیں۔

امن کو فروغ دینے والی حب الوطنی:
نامور ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا نے کہا کہ اصل حب الوطنی وہ ہے جو فلم کے ذریعے امن اور ہم آہنگی کو فروغ دے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ "ہم اپنے پڑوسیوں سے محبت کرنا کیسے سیکھیں؟ میرے لیے یہی حب الوطنی ہے۔مہرا کی 2006 کی فلم رنگ دے بسنتی کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا تھا، جس میں حب الوطنی کو عوامی شعور، قربانی اور مثبت تبدیلی سے جوڑا گیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بالی ووڈ میں حالیہ رجحان حب الوطنی کے نام پر تجارتی فلم سازی کا ہے، جسے بعض ناقدین ’موقع پرستانہ‘ اور ’پروپیگنڈا پر مبنی‘ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ فلم ساز امن، برداشت اور ہم آہنگی کو اصل قومی خدمت سمجھتے ہیں۔

امرناتھ یاترا سکیورٹی اور موسمی خدشات کے باعث قبل از وقت ختم

ٹرمپ کی جانب سے عائد محصولات برقرار رہیں گے، امریکی اعلان

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی 9 مئی کیس میں گرفتار

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی 9 مئی کیس میں گرفتار

Shares: