بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلمیں جو سلمان خان نے ٹھکرا دیں تھیں

0
58

بالی وڈ سلطان سلمان خان کے بارے میں مشہور ہے کہ فلموں کو بیچنے کے لیے سلمان خان کا نام ہی کافی ہے تاہم اگر ان کی کوئی فلم فلاپ بھی ہوتی ہے تو 100 کروڑ سے زائد کا بزنس لازمی کرتی ہے جس کی مثال ان کی 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ تھی جسے باکس آفس پر فلاپ قرار دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود فلم کی اب تک کی کمائی 211 کروڑ ہے۔

باغی ٹی وی : ضروری نہیں کہ ہر سپر ہٹ فلم میں سلمان خان شامل ہوں بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطا بق انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی ایسی فلمیں ٹھکرائی ہیں جو بلاک بسٹر ثابت ہوئیں اور مداح ان فلموں کو آج تک نہیں بھلا پائے-آئیے دیکھتے ہیں سلمان خان کی جانب سے ٹھکرائی جانے والی سپر ہٹ فلمیں کون کون سی ہیں۔

بازیگر : 1993 میں ریلیز ہوئی فلم ’بازیگر‘ نے شاہ رخ خان کے کیریئر کو نہ صرف آسمانوں تک وسعت دی بلکہ انہیں بالی ووڈ میں منفرد پہچان دلائی۔ فلم ’بازیگر‘ میں شاہ رخ خان نے ہیرو کے بجائے منفی کردار کے ذریعے لوگوں کے دل جیتے اور یہ فلم کے ان کے شاندار کیریئر میں بہت اہم ثابت ہوئی۔

اداکار شاہ رخ خان سے پہلے یہ فلم سلمان خان کو آفر ہوئی تھی لیکن انہوں نے اس فلم میں اس لئے کام کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ اس وقت منفی کردار کرنا ان کے کیریئر کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا تھا۔

دل والے دلہنیا لے جائیں گے:1995 میں ریلیز ہوئی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ بھارتی سینما کی بلاک بسٹر فلم ہے جو آج تک تھیٹر میں دکھائی جارہی ہے اس فلم میں شاہ رخ خان اور کاجول نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کار آدیتیہ چوپڑا اس فلم میں سیف علی خان یا پھر سلمان خان کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔ تاہم ان دونوں اسٹارز نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اس طرح ’راج‘ کا مقبول ترین کردار شاہ رخ خان کے حصے میں آیا۔

کل ہو نہ ہو: شاہ رخ خان، سیف علی خان اور پریتی زنٹا کی 2003 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’کل ہو ناہو‘ بھی کافی سُپر ہٹ رہی بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں سیف علی خان والا کردار پہلے سلمان خان کو آفر ہوا تھا۔ تاہم سلمان خان نے اس کردار کو اس لیے ٹھکرادیا کیونکہ وہ شاہ رخ خان کے مقابل ثانوی کردار ادا نہیں کرنا چاہتے تھے تاہم بعد میں یہ کردار سیف علی خان نے نبھایا-

چک دے انڈیا : 2007 میں ریلیز ہوئی فلم ’چک دے انڈیا‘ شاہ رخ خان کے کیریئر کی یادگار فلم ہے جس میں کنگ خان نے ہاکی کوچ کا کردار اتنے بہترین انداز میں نبھایا ہے کہ ایسا لگتا ہے یہ کردار بنا ہی ان کے لیے تھا۔ لیکن شاہ رخ سے قبل کبیرخان کے کردار کی سلمان خان کو پیشکش ہوئی تھی تاہم سلمان خان مصروفیت کے باعث اس کردار کو نہ کرسکے اور اس طرح یہ فلم بھی شاہ رخ خان کے حصے میں آگئی۔

جوش: 2000 میں ریلیز ہوئی فلم ’جوش‘ میں مرکزی کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا اور ایشوریا رائے نے ان کی بہن کا کردار ادا کیا تھا۔ شاہ رخ خان سے پہلے یہ فلم بھی سلمان خان کو آفر ہوئی تھی لیکن مصروفیت کی وجہ سے وہ یہ فلم بھی نہ کرسکے۔

گجنی: فلم ’گجنی‘ 2008 کی بلاک بسٹر فلم تھی اس میں عامر خان نے سنجے سنگھانیا کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ عامر خان نے یہ فلم کرنے سے قبل سنجے سنگھانیا کے کردار کے لیے سلمان خان کا نام تجویز کیا تھا۔ لیکن سلمان خان نے اس فلم کو کرنے سے انکار کردیا تھا۔

زیرو: شاہ رخ خان کی 2018 میں ریلیز ہوئی فلم ’زیرو‘ باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہیں ہوسکی تھی تاہم ایک پریس کانفرنس کے دوران شاہ رخ خان نے انکشاف کیا تھا کہ فلم کی آفر پہلے سلمان خان کو ہوئی تھی لیکن وہ ایک ایسے شخص کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتے تھے جو جسمانی طور پر فٹ نہ ہو تاہم انہوں نے یہ فلم بھی ٹھکرا دی-

واضح رہے کہ حال ہی میں سلمان خان نے ایک اور فلم کی پیشکش ٹھکرا دی ہے میڈیا میں خبریں گردش میں تھیں کہ سلمان خان ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’انشااللہ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کا باقاعدہ اعلان بھی کردیا گیا تھا۔ لیکن پھر خبریں آئیں کہ سلمان خان اور سنجے لیلا بھنسالی کا کسی بات پر جھگڑا ہوگیا ہے اور بات اس حد تک بڑھ گئی کہ سلمان خان نے یہ فلم کرنے سے ہی انکار کردیا۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی تھیں تاہم خبریں ہیں کہ اس فلم کے لئے شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا جائے گا-

سلمان خان نے فلم ’ انشاء اللہ ‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟

سلمان خان بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کا کتنا معا وضہ لیں گے؟

سلمان خان نے2003 میں جعلی حلف نامہ پیش کرنے پر عدالت سے معذرت کرلی

سلمان خان ٹائیگر سیریز کے تیسرے سیکوئیل کی شوٹنگ ترکی میں کریں گے

سلمان خان راکھی ساونت پر برہم، شو سے نکل جانے کا کہہ دیا

تحفظ کے لئے سلمان خان سے شادی کرنا چاہتی تھی، پاکستانی نژاد سابق بالی وڈ اداکارہ سومی علی

سلمان خان کا دوست کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دینے کا منفرد انداز

سلمان خان بھی بھارتی کسانوں کے احتجاج پر بول پڑے

Leave a reply