بھارتی فلموں کے تجزیہ نگاروں نے سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کی ریلیز کے بعد کہا ہے کہ اداکار کا ’بطور ہیرو کیریئر ختم ہوچکا ہے‘۔

باغی ٹی وی : عیدالفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’’رادھے‘‘ کو بالی ووڈ تجزیہ نگاروں اور فلمی ناقدین نے مایوس کن قرار دیا ہے۔

کورونا وبا کے باعث بھارتی سینما بند ہیں۔ اس صورتحال میں جہاں بھارت کے بڑے اسٹارز نے اپنی فلموں کی ریلیز روک دی ہے۔ وہیں دبنگ خان نے اپنی فلم ’’رادھے‘‘ کو ریلیز کرنے کے لیے بہت بڑا رسک لیا اور اسے او ٹی ٹی اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز زی فائیو اور زی پلیکس پر ریلیز کیا جس کی وجہ سے فلم کی آمدنی کے اعدادوشمار تو نہیں بتائے جاسکے تاہم لوگوں نے فلم کو آن لائن کافی برے ریویوز دئیے ہیں جب کہ آئی ایم ڈی بی پر بھی فلم کو 10 میں سے صرف 1.9 ریٹنگ ملی ہے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش کی تو انہوں نے سلمان خان کی فلم کو ریلیز کے پہلے روز ہی مایوس کن قرار دیدیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک اور فلمی ناقد امود مہرا نے فلم پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سلمان خان کا کیریئر بطور ہیرو ختم ہوچکا۔‘ امود مہرا نے مزید کہا سلمان خان کو فلموں کے انتخاب پر نظرثانی کرنی چاہئے اور امیتابھ بچن سے سبق لینا چاہئے جنہوں نے 50 سال کی عمر کے بعد مرکزی کردار کرنے کے بجائےسپورٹنگ لیکن پاورفل کردار ادا کرنے شروع کردئیے۔

سمندری طوفان تاؤتے سے سلمان خان کی فلم کا سیٹ تباہ

امود مہرا نے اپنی بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا میرے کہنے کا یہ مطلب نہیں کہ سلمان خان کا اداکاری میں کیریئر ختم ہوگیا بلکہ میرے کہنے کا مطلب ہے کہ ان کا ’’بطور ہیرو کیریئر ختم ہوگیا۔‘‘ انہیں اب جاندار سپورٹنگ کردار کرنے چاہئیں۔

ایک اور بالی ووڈ فلمی تجزیہ نگار کومل نہتا کا کہنا ہے کہ اگرچہ سلمان خان کو اچھے اسکرپٹ کی پہچان نہیں ہے وہ اسکرپٹ رائٹر نہیں ہیں اور انہیں فلم کے ہر ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہونے سے گریز کرنا چاہئے۔

کومل نہتا نے کہا سلمان خان فلم کی دُھن لکھنا چاہتے ہیں، وہ فلم کی موسیقی ٹھیک کرنا چاہتے ہیں اور وہ فلم کا اسکرپٹ بھی لکھنا چاہتے ہیں۔ یہ سب سلمان خان کے کرنے کے کام نہیں ہیں بلکہ سلمان خان کا کام فلم میں اچھا نظر آنا اور اچھی اداکاری کرنا ہے اگر وہ فلم کے ہر شعبے میں شامل ہوں گے تو اس طرح فلم کو مزید نقصان پہنچے گا۔

’رادھے، نےکورونا وبا میں بھی سنیما گھروں سے 60 ہزار بھارتی روپے کمالئے

Shares: