بالی وڈ معروف موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رُکن موسیقار و اداکار واجد علی 43 سال کی عمر میں انتقال کر گئے موسیقار کورونا کی وجہ سے انتقال کر گئے-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انڈین شوبز اکاؤنٹ پلینٹ میراٹھی کے ٹیوٹر ہینڈلر پر ٹویٹ میں بتایا گیا کہ واجد خان ساجد واجد جوڑی کے مشہور بالی ووڈ میوزک ڈائریکٹر کا آج 43 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ کوویڈ 19 میں مبتلا تھے
https://twitter.com/PlanetMarathi/status/1267191801401667584?s=08
واجد علی خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹےتھے۔واجد علی خان نے اپنے بھائی ساجد علی خان کے ساتھ مل کر 1998 میں بطور فلمی موسیقار سلمان خان کی 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پیار کیا تو ڈرنا کیا’ کے آغاز کیا ان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور تھا
43 سالہ واجد خان نے سلمان خان پر فلمائے گئے دو گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی۔ انہوں نے سلمان کے ساتھ فلم دبنگ، ایک تھا ٹائیگر اور وانٹڈ میں بھی کام کیا تھا۔ انہوں نے سلمان خان کی فلم ہیلو برادر کے گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی-
ساجد، واجد کی جانب سے جن معروف گیتوں کی موسیقی ترتیب دی گئی ان میں پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے گانے ‘ سریلی اکھیوں والی’ ‘ تیرے مست مست دو نین’ ‘ نیناں دغا باز رے ‘ جیسے گانے بھی شامل ہیں۔
دونوں بھائیوں کے دیگر مقبول گانوں میں ‘ انار کلی ڈسکو چلی، تیرا ہیرو ادھر ہے، میرا تیرا ہیرو، فیوی کول، ماشاء اللہ، آرے پریتم پیارے، چنتا تا چنتا، سونی دے نخرے، لال دوپٹہ، مجھ سے شادی کروگی، لگن لگی اور ہٹا ساون کی گھٹا’ جیسے گانے شامل ہیں
دونوں بھائیوں میں سے ساجد علی خان نے گلوکاری جب کہ واجد علی خان نے اداکاری بھی کی اور دونوں نے مشترکہ طور پر متعدد ایوارڈز بھی جیت رکھے ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق واجد علی ممبئی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے، جہاں انہیں گردوں کی بیماری اور کورونا جیسی علامات کے باعث داخل کرایا گیا تھا
واجد خان کی طبعیت ذیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے چار دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے یکم جون کو انتقال کر گئے-