ماہ ِرمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد دنیان بھر کے مسلمان لوگ ایک دوسرے کو مقدس مہینے کی مبارکباد دینے کے لئے فون کالز،میسجز اور سوشل میڈیا کا استعمال کر رہے ہیں۔ ایسے میں جہاں پاکستان کی شوبز شخصیات بھی اپنے مداحوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دے رہی ہیں وہیں بالی ووڈ فنکار بھی مسلمانوں مداحوں کو رمضان المبارک کی آمد کی مبارکباد دے رہے ہیں-

باغی ٹی وی : بالی ووڈ کے سینئیر اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مداحوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی-


اداکار عمران ہاشمی نے بھی اپنے ٹوئٹ میں رمضان کے حوالے سے تصویر شئیر کرتے ہوئے مبارکباد دی-


اداکارہ ہانسیکا نے اپنے ٹوئٹ میں تمام مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد دیتے ہوئے اس مہینے کو خوبصورت مہینہ قرار دیا-


دوسری جانب بھارت کی نامور اداکارہ اور بگ باس کی کنٹیسٹنٹ حنا خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شئیر کیں جن میں انہوں نے پیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہے اور اسر پر دوپٹہ اوڑھے ہاتھوں میں کھجوروں کا پیالہ پکڑ رکھا ہے اور مسکرارہی ہیں تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں اداکارہ نے رمضان کی مبارکباد دی-

اداکارہ کی پوسٹ پر ساتھی اداکاراؤں کی جانب سے رمضان کی مبارکباد دی جا رہی ہے جن میں سُربی جتوئی اور مونی رائے سمیت دیگر شامل ہیں-

اداکارہ زرین خان نے بھی انسٹاگرام پر شئیر کی گئی مختصر ویڈیو میں مقدس مہینے کی مبارکباد دیتے ہوئے دو دب پہلے فوت ہوئے اپنے نانا کے لئے دعاؤں کی اپیل کی-

ادکارہ سونم کپور نے بھی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی تصویر شئیر کی اور رمضان المبارک کی مبارکباد دی-

شوبز شخصیات کا رمضان المبارک سے متعلق پیغام

Shares: