پریس بریفنگ کے دوران مشیر اطلاعات کی بولتی بند

0
26

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی بولتی بند ہو گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی ڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران فردوس عاشق اعوان کا گلا بیٹھ گیا وہ بول رہی تھیں لیکن ان کی آواز نہیں نکل رہی تھی، فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ موجود فیصل واوڈا نے اس دوران موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صحافیوں کو مہمند ڈیم کے سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے ڈالی، فردوس عاشق اعوان نے گولیاں کھائیں، بعد ازاں پھر بولنا شروع ہو گئیں اور کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد مشیر اطلاعات فردوس عازق اعوان نے میڈیا برفنگ میں بتایا کہ پٹرولیم کی قمیت چودہ روپے بڑھنی تھی ،وزیر اعظم نے اس کو واپس کیا اور کہا کہ اتنی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔اوگرا نےتیل کی قیمت میں 14روپےبڑھانےکی سفارش کی گئی تھی ،وزیر اعظم نےتیل کی قیمتوں کےتعین کیلیےمعاملہ ای سی سی بھیج دیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی، رمضان ہیکج کے لئے کمیٹی بنائی گئی ہے۔ عوام کو رمضان میں ریلیف دیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں میں کرپشن کی آگاہی دینےوالےکوبرآمدرقم کا20فیصدحصہ ملے گا،دیوانی مقدموں کوڈیڑھ سے2سال میں نمٹانےکیلیے قانون سازی کی جائےگی،حکومت جواصلاحات لارہی ہےاس پراجلاس میں تفصیلی بات ہوئی ،فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ رمضان میں اوقات کارصبح10سےسہ پہر 4بجے کیےگئےہیں۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ،فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی کے دور میں بھی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں۔

Leave a reply