پھوکٹ سے دہلی جانے ہونے والے ایئرانڈیا کے مسافر طیارے کو دورانِ پرواز بم کی دھمکی ملنے پر ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔

عالمی خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے پروٹوکولز پر عمل درآمد کرتے ہوئے طیارے میں موجود تمام 156 مسافروں کو نکال کر بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق ایئر انڈیا کی پرواز ’اے آئی 379‘ بھارتی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی، لیکن مسافر طیارے نے بم کی اطلاع ملتے ہی بحیرہ انڈمان پر ایک لمبا چکر کاٹنے کے بعد واپس تھائی لینڈ کے جنوبی آئی لینڈ پربحفاظت لینڈ کر لیا۔

سینیٹ میں اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور

تھائی لینڈ ایئرپورٹ حکام نے تاحال بم کی دھمکی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، جبکہ ایئرانڈیا نے بھی اس حوالے سے تاحال اپنے مؤقف سے آگاہ نہیں کیا۔

بھارتی ایئرلائنز اور ہوائی اڈوں کو گزشتہ سال جعلی بم دھمکیوں کی ایک لہر کا سامنا کرنا پڑا، جس کے دوران پہلے 10 ماہ میں تقریباً ایک ہزار جعلی کالز اور پیغامات موصول ہوئے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً 10 گنا زیادہ تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی شہر احمد آباد میں ایئرانڈیا کا جہاز اُڑان بھرتے ہی گِر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں 240 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ

Shares: