ڈیرہ غازیخان: بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹریننگ کا عمل جاری

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) بارڈر ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹریننگ کا عمل جاری ہے،اس سلسلہ میں بارڈر ملٹری پولیس لائن میں جدید اسلحہ اور وقت کے تقاضوں کی مہارتوں سے آگاہی کیلئے اہلکاروں کی تربیت کا اہتمام کیا گیا۔جدید عہد میں جرائم سے نمٹنے کیلئے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب بی ایم پی لائن میں منعقد کی ہوئی،سینئر کمانڈنٹ و ڈپٹی کمشنر وکمانڈنٹ محمد انور بریار نے پاس آوٹ ہونے والے اہلکاروں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔سینئر کمانڈنٹ و ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار بی ایم پی لائن پہنچے تو کمانڈنٹ و پولیٹیکل اسسٹنٹ محمد اسد چانڈیہ نے ان کا استقبال کیا جب کہ ایک چاک وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ محمد انور بریار نے کہا کہ بی ایم پی اہلکاروں کو ٹریننگ دینے کا مقصد انہیں وقت کے تقاضوں کے مطابق جرائم اور جدید اسلحہ سے واقفیت دلانا ہے،ہم قیام امن اور اپنی عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے میدان عمل میں سرگرم ہیں،ہمارے اہلکار اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں،ہم انہیں جدید مہارتوں سے آگاہی فراہم کرنے کا عمل جاری رکھیں گے۔

Leave a reply