شمالی وزیرستان،بارڈر پر غیر قانونی طور پر پیسے لینے والا شخص گرفتار
شمالی وزیرستان میں متاثرین کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا
افغانستان پلٹ متاثرین سے غلام خان بارڈر پر غیر قانونی طور پر پیسے لینے والا شخص گرفتارکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے تھری ایم پی اے کے تحت ملک دین محمد کو گرفتار کرلیا ،ملک دین محمد مداخیل متاثرین سے بلیک میلنگ کے ذریعے بھاری رقم وصول کرتا تھا، گرفتار ملزم کو ایک ماہ کیلئے بنوں جیل بھیج دیا گیا ہے،
ڈپٹی کمشنرشاہد علی خان کا کہنا ہے کہ متاثرین کی شکایات اور تمام شواہد حاصل کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا، افغانستان سے آنے والے متاثرین سے کسی صورت پیسے لینے کی اجازت نہیں دیں گے، پیسے لینے کی صورت میں متاثرین ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں،غلام خان بارڈر پر شفاف طریقے سے متاثرین کی واپسی کا عمل جاری ہے،
قبل ازیں رزمک پولیس نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کی اور گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے تین کلو گرام چرس برامد کرلی ڈی پی او ضلع شمالی وزیرستان عقیق حسین کی ہدایت کے مطابق وزیرستان کو منشیات سے پاک کرکے دم لیں گے
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
لاہور دھماکہ، جاں بحق اور زخمی افراد کے ناموں کی فہرست جاری
انار کلی دھماکہ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سے دہشت گرد کی شناخت ہو گئی
انار کلی دھماکہ،جگہ کی ریکی کرنے والے مبینہ 2 دہشت گردوں کی نشاندہی