لنڈی کوتل،باغی ٹی وی (نصیب شاہ شینواری کی رپورٹ)پاک افغان بارڈر کی بندش ، پاکستانی معیشت کو 15 کروڑ روپے یومیہ کا نقصان ،تاجر برادری
پاک افغان بارڈر تورخم کی بندش سے تاجروں، کسٹم ایجنٹس اور ٹرانسپورٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا ہے، قومی خزانے کو یومیہ پندرہ کروڑ روپےکا نقصان ہو رہا ہے حکومت جلد تجارت کیلئے طورخم سرحدی گذرگاہ کو کھول دیں. صدر ایمل خان شینواری
طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن چئیرمین معراج الدین شینواری اور صدر ایمل خان کی قیادت میں کسٹم کلیئرنس ایجنٹس، تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے تورخم بارڈر پر پاسپورٹ ویزہ شرط لاگو کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے معراج الدین شینواری اور ایمل خان ودیگر نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تورخم بارڈر پر گزشتہ 5 دنوں سے مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں جس سے قومی خزانے کو ٹیکس کی مد میں پندرہ کروڑ روپے اور اس کے ساتھ ساتھ تاجروں کو جس میں پھل اور سبزیاں ہیں کا نقصان ہو رہا ہے۔
انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جائے اور ڈرائیوروں پر لاگو ویزہ پاسپورٹ شرط میں خصوصی رعایت دی جائے اور تاجروں اور دو طرفہ تجارت کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں اور یہاں کے لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں ۔
انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا عوام دشمن پالیسیوں کو ختم کیا جائے اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات بڑھانے کےلیے عوام دوست پالیسیاں بنائی جائیں۔