عالمی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے بوشہر نیوکلیئر پلانٹ پر ممکنہ حملہ خطے میں جوہری تباہی کا پیش خیمہ بن سکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ رافائل گروسی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے جنوبی علاقے میں واقع بوشہر جوہری پلانٹ کو نشانہ بنانا خطے میں شدید تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔رافائل گروسی کا کہنا تھا کہ اب تک اس کشیدگی کے دوران تابکاری کے اخراج کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں خطے کے متعدد ممالک نے ان سے براہ راست رابطہ کر کے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔رافائل گروسی نے خبردار کیا کہ اگر بوشہر نیوکلیئر پلانٹ براہ راست حملے کی زد میں آیا تو اس سے تابکاری کا شدید اخراج ہو سکتا ہے جو خطے میں ایک خطرناک صورتحال پیدا کر دے گا۔
برطانیہ نے ایران سے سفارتی عملہ سیکیورٹی خدشات کے باعث واپس بلا لیا
اسحاق ڈار کی ترکی میں یوتھ ایوارڈ تقریب میں شرکت، صدر اردگان کو خراج تحسین
پاکستان نے فرانس کو ہرا کر نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی
خیبرپختونخوا میں بجٹ بحران شدت اختیار کر گیا، اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس