مزید دیکھیں

مقبول

برطانوی عدالت میں عادل راجہ پر مزید جرمانہ

برطانیہ کی رائل کورٹ نے ہتک عزت کیس میں...

حسینہ واجد کے لیے انٹرپول سے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست

بنگلہ دیشی پولیس نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد...

وزیراعظم سے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی...

بوسنیا کے صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے،پاک فوج کے دستوں نے دی سلامی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بوسنیا کے صدر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے

بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر شفیق جعفرووچ کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی،وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا، معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اورپاک فوج کے دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی دی،

وزیراعظم عمران خان نے شیفک جیفروچ کے ساتھ کابینہ اراکین کا تعارف کروایا۔ وزیر اعظم اور بوسنیا کے چیرمین ایوان صدر میں ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ دونوں رہنما مفاہمتی یاداشتوں کی تقریب میں شریک ہوں گے۔ بوسنیا کے وفد کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا

قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے اسلام آباد میں، پاکستان کے دو روزہ دورہ پر تشریف لائے ہوئے، بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین جناب شفیق جعفرووچ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے

قبل ازیں بوسنیا کے صدر 17 رکنی وفد کے ہمراہ پرواز ٹی کے 710 پر استنبول سے اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں پاکستانی حکام نے انکا استقبال کیا تھا، صدر بوسنیا وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے مکہ مکرمہ میں بوسنیا کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین کی حیثیت سے شفیق جعفرووچ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے ،قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی جناب شفیق جعفرووچ سے مئی دوہزار انیس میں مکہ معظمہ میں او آئی سی سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی۔ پاکستان کے بوسنیا، ہرزیگووینا کے ساتھ گرمجوشی اور روایتی دوستی کے خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ دونوں ممالک نے ضرورت کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ دوطرفہ تعلقات میں اعلی سطح کے دوروں کی خاص اہمیت ومقام ہے۔ بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملنے کے ساتھ عوام کے درمیان رشتے مزید مضبوط ہوں گی

گزشتہ ماہ بوسنیا ہرزیگوینا کے صدارتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، یہ وفد خیبر پختون خواہ کے شہر مردان بھی گیا تھا جہاں اس نے تاریخی تخت بھائی، بدھ مت آثار قدیمہ اور مردان بازار کا دورہ کیا

بوسنیا کے صدر پاکستان پہنچ گئے، ہوں گی اہم ملاقاتیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan