بوسنیا کے صدر پاکستان پہنچ گئے، ہوں گی اہم ملاقاتیں

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بوسنیا کے صدر شفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں

بوسنیا کے صدر 17 رکنی وفد کے ہمراہ پرواز ٹی کے 710 پر استنبول سے اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں پاکستانی حکام نے انکا استقبال کیا تھا، صدر بوسنیا وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے مکہ مکرمہ میں بوسنیا کے صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی تھی۔

دفتر خارجہ کے مطابق صدر شفیق جعفرووچ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، مشیر تجارت و سرمایہ کاری سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔

ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین کی حیثیت سے شفیق جعفرووچ کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے ،قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی جناب شفیق جعفرووچ سے مئی دوہزار انیس میں مکہ معظمہ میں او آئی سی سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی۔ پاکستان کے بوسنیا، ہرزیگووینا کے ساتھ گرمجوشی اور روایتی دوستی کے خوشگوار تعلقات استوار ہیں۔ دونوں ممالک نے ضرورت کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے۔ دوطرفہ تعلقات میں اعلی سطح کے دوروں کی خاص اہمیت ومقام ہے۔ بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملنے کے ساتھ عوام کے درمیان رشتے مزید مضبوط ہوں گی

گزشتہ ماہ بوسنیا ہرزیگوینا کے صدارتی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، یہ وفد خیبر پختون خواہ کے شہر مردان بھی گیا تھا جہاں اس نے تاریخی تخت بھائی، بدھ مت آثار قدیمہ اور مردان بازار کا دورہ کیا

Leave a reply