باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر کی ملاقات ہوئی ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بوسنیا کے صدر کے مابین ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،بوسینا کے چیئرمین برائے ایوان صدرنے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ،ملاقات میں پاک بوسنیا تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

بوسنیا کےصدر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر پھول رکھے،بوسنیا کے صدر کو جی ایچ کیو آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بوسنیا کے صدر نے دونوں ملکوں کےدرمیان باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کےعزم کا اظہار کیا ،

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بوسنیاکے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے درمیان پیار محبت پر مبنی تعلقات پر فخر ہے،دفاع،تکنیکی مہارت اور مشترکہ منصوبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بوسنیا کے صدر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں

قبل ازیں گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اسلام آباد میں، پاکستان کے دو روزہ دورہ پر تشریف لائے ہوئے، بوسنیا، ہرزیگووینا کی پریذیڈنسی کے چئیرمین جناب شفیق جعفرووچ کے ساتھ ملاقات ملاقات ہوئی، .دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر اور ان کے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا کہ پاکستان کے بوسنیا، ہرزیگووینا کے ساتھ خوشگوار برادرانہ تعلقات استوار ہیں دونوں ممالک نے ضرورت کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کی مدد کی ،

وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بوسنیا کے صدرشفیق جعفرووچ کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر خوشی محسوس ہوئی،پاکستان بوسنیا میں خوشگوار تعلقات پائے جاتے ہیں،بوسنیا میں جنگ کے دوران پاکستان کی امداد پر مشکور ہیں،وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پردستخط کردیئے،بوسنیا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تعلیم،تجارت سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کےساتھ کام کرنے کے خواہا ں ہیں ،دونوں ملکوں نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، اقوام متحدہ امن مشن کے تحت پاکستانی دستوں نے بوسنیا میں اہم کردار ادا کیا

Shares: