قصور
ٹریفک پولیس قصور و ضلعی انتظامیہ قصور کی سخت نااہلی 8 قیمتی جانوں کو نگل گئی، اوور سپیڈ گاڑی باؤنڈری وال نا ہونے باعث روہی نالے میں اتر گئی، ایک خواجہ سرا سمیت 8 افراد جانبحق٫ 2 شدید زخمی،پورے ضلع میں بیشتر چھوٹے بڑے پلوں پر باؤنڈری والز نہیں،ضلعی انتظامیہ بے خبر،ٹریفک پولیس کی مانیٹرنگ صرف اوقات دن تک محدود
تفصیلات کے مطابق قصور ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ قصور کی سخت نااہلی 8 قیمتی جانوں کو نگل گئی
آج رات تقریباً دو بجے اوور سپیڈ گاڑی رائیونڈ سے آتے ہوئے سیم نالہ،کھارا روہی میں اتر گئی جس کے باعث 8 افراد جانبحق ہو گئے
بھٹہ سوہن قصور کے رہائشی 10 مسیحی FAW کیڑی ڈبہ میں سوار شادی فنکشن کے بعد رائیونڈ سے قصور کی طرف آ رہے تھے کہ حدود تھانہ صدر اور پولیس چوکی پیٹرولنگ کھارا موڑ کے بلکل قریب واقع روہی نالہ میں گاڑی اس وجہ سے اتر گئی کہ اول تو شاید گاڑی اوور سپیڈ تھی جسے کسی ٹریفک و پیٹرولنگ اہلکار نے مانیٹر نا کیا دوم یہ کہ روہی نالہ پر باؤنڈری والز نہیں ہیں اس بابت گاڑی بڑی سپیڈ سے روہی نالے میں گری جس کے ٹکڑے بکھر گئے اور 8 افراد بشمول ایک خواجہ سرا جانبحق ہوئے
واضع رہے کہ اسی طرح باؤنڈری وال نا ہونے اور اوور سپیڈنگ باعث گزشتہ سال دسمبر میں بھی ایک رکشہ اوراڑہ روہی نالہ میں گرنے باعث 6 افراد جانبحق ہوئے تھے اور اس سے بھی قبل 2023 میں اسی مقام پر ٹویوٹا ہائی ایس اسی روہی نالہ میں گرنے پر ڈرائیور جانبحق ہوا تھا
واضع رہے کہ ضلع بھر کے تمام چھوٹے بڑے بیشتر پلوں پر باؤنڈری والز نہیں ہیں اور ٹریفک پولیس قصور محض دن کے وقت محض کاغذات ہی دیکھتی ہے رات کو نا تو گاڑی کی سپیڈ چیک کی جاتی ہے نا ہی کوئی اہلکار کسی سڑک پر نظر آتا ہے
قیمتی جانوں کے ضیاع پر غفلت برتنے پر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے سخت نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے








