اوچ شریف: بہاول پور آرٹس کونسل کےارباب اختیارکامقامی فنکاروں سے تضحیک آمیز رویہ قابل افسوس ہے،مختار انجم

اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) نامور اسٹیج ریڈیو،ٹی وی ڈرامہ آرٹسٹ ڈرامہ رائٹر ہدایتکار مختار انجم نے کہا ہے کہ بہاول پور آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سجادحسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل کامران کا ضلع بہاول پور کے مقامی سینئر اور جونیئر فنکاروں سے تضحیک آمیز رویہ قابل افسوس ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے

انہوں نے کہا کہ ڈویژنل سطح کا پہلا پنجاب تھیٹرمقابلہ 2024 بہاول پورآرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سجادحسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل کامران کی وجہ سے متنازعہ ہوچکا ہے جو کہ ضلع بھر کی فنکار برادری کو ہرگز قبول نہیں کیونکہ ان دونوں افسران نے پنجاب آرٹس کونسل کے وضع کردہ قوائد و ضوابط کو خود ہی روند ڈالا اور اپنی طرف سے دستی قانون بنالئے اور من مانی کرتے ہوئے ایسے ڈراموں کو پوزیشن دے ڈالی جنہوں نے نہ مقررکردہ دورانیہ کی پابندی کی اورتشدد پرمبنی ڈرامے تھے جس سے حق داروں کو ان کے حق سے محروم کردیا

جس کا جیوری ہیڈ ساجد حسن درانی نے بھی بھر پور ساتھ دیا اور ڈائریکٹرآرٹس کونسل کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق رزلٹ اناؤنس کئے جس کا ثبوت رشیدیہ آڈیٹوریم میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں میں موجود ہے

مختارانجم نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل سیدبلال حیدر سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ان دونوں افسران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائیں اوریہاں سے پوزیشن حاصل کرنے والے ڈراموں اوران کی پوزیشنز کوکو منسوخ کریں اور ڈائریکٹڑ سجادحسین اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل کامران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان دونوں کو یہاں سے تبدیل کریں۔

مختارانجم نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل کامران میتلا اورڈائریکٹرسجادحسین کا یہاں کے فنکاروں سے رویہ اور ناانصافی ہرگز قبول نہیں۔

ضلع بہاول پور، احمدپور شرقی،ہ اوچشریف سمیت پورے وسیب اور ریاست کی فنکار برادری اس ظالمانہ اقدام پر ان دونوں افسران کے خلاف سراپا احتجاج ہے.

Leave a reply