وزیرستان،سیکورٹی فورسزکا آپریشن،12 دہشتگردجہنم واصل،چھ جوان شہید

0
112
ispr

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 12خوارجی دہشت گرد جہنم واصل جبکہ پاک فوج کے 6 جوان شہید ہو گئے ہیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات ہوئے ، 19 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر سات دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی،در اندازی کی کوشش کا پتہ چلنے پر سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کارروائی کی، افغانستان سے آنے والے در اندازوں کو سیکیورٹی فورسز نے مکمل طور پر گھیرے میں لیا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،تمام سات دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لدھا میں دہشتگردوں نے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 5 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ،اس دوران چیک پوسٹ پر حملے کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 جوان شہید ہوئے ہیں.

پوری قوم دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے.صدر مملکت
صدر مملکت آصف علی زرداری نے فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے،صدر مملکت نے مختلف جھڑپوں کے دوران خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی تعریف کی ہے،صدر مملکت نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا،صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رکھیں گے.پوری قوم دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے.صدر مملکت نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت ، شہداء کیلئے بلندی درجات کی دعا کی.

خوارج کا ارض پاک سے مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نےشمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے نڈر جوانوں کی جرات و بہادری کی بدولت متعدد دہشتگرد جہنم واصل ہوئے،خوارج کا ارض پاک سے مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیراعظم نےجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیراعظم نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اور کہا کہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جائیں گی،ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی،

وزیرداخلہ محسن نقوی نےجنوبی و شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین پیش کیا ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے جھڑپوں میں شہید ہونےوالے سکیورٹی فورسز کے 6 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا.شہداء ہمارے لئے باعث افتخار اور ہمارے سروں کا تاج ہیں. دہشتگردوں کا سر کچلنے کے لیے قوم کے پختہ عزم کو شکست نہیں دی جا سکتی،

6 ستمبر کو خوارج کی مہمند میں ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام

دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں، جن میں 5 دہشت گرد جہنم واصل

 وادی تیراہ میں 25 خواج کو جہنم واصل کر دیا گیا

بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی

کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

Leave a reply