پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ، 3 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں

بلال کالونی کی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مقابلہ ہوا ہے، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار جن میں سے ایک ڈاکو گولی لگنے سے شدید زخمی ہے ملزمان عوام سے لوٹ مار کر رہیں تھے پولیس موقع پر پہنچ گئی مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 3 ڈکیتوں میں ایک گولی لگنے سے زخمی ہوا جبکے دو ڈاکو گر کر زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ملزمان کی شناخت ریاض عرف نیاز ولد دلیل (شدید زخمی) بدرالدین ولد غلام رسول اور حمزہ ولد کاشف کے ناموں سے ہوئی ملزمان کے قبضے سے 3 پسٹل موبائل فون موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے، زخمی ڈکیتوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے جارہے ہیں

دوسری جانب ضلع ملیر پولیس کا موٹرسائیکل چوروں،اسٹریٹ کرمنلز و منشیات فروشوں و 15 پر ڈکیتی کی چھوٹی اطلاع دینے والوں کیخلاف ایکشن سامنے آیا ہے، تھانہ ملیر سٹی پولیس نے آٹھ مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان چوری و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن،اعلی کوالٹی کی چرس و ہیروئن، موبائل فونز اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیںَ ملزمان سے برآمد موٹرسائیکلیں تھانہ KIA و ملیر سٹی سے چوری شدہ ہے۔ جس کا مقدمہ شہریوں کی مدعیت میں درج کئے گئے۔گرفتار ملزمان نے ضلع ملیر و کورنگی میں کرنے کا اعتراف کیا۔گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں۔ جنکا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں موجود ہے۔ جن سے تقریبا چار کلو اعلی کوالٹی کی چرس و آدھا کلو سے زائد ہیروئن و دس کلو سے زائد تیار گٹا/ماوا اور آتشی اسلحہ و نقد رقم 97000 و موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے۔گرفتار ملزمان کیخلاف اسلحہ آرڈیننس و کنٹرول آف نارکوٹیکس سبسٹینس ایکٹ و دھوکہ دہی کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان میں بدنام زمانہ منشیات فروش عرفان عرف چمہ، تنزیل، صبور اور مقبول جبکہ گٹکا ڈیلر وہاب، عتیق اور غلام مرتضی، اسٹریٹ کریمینل محمد محبوب، ساقب رمضان، وقار و 15 پر ڈکیتی چھوٹی اطلاع دینے والے منظور عباس، محمد حسن اور عادل شامل ہیں۔

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

علاوہ ازیں ایس ایس پی ضع ویسٹ فیصل بشیر میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاٶن برق رفتاری سے جاری ہے،ترجمان ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ مومن آباد پولیس نے مشیات فروشوں اور اسٹریٹ کرمنلز کیخلاف کاررواٸی کرتے اورنگی ٹاؤن مومن آباد فقیر کالونی سے افغان باشندوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا،ترجمان ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ مومن آباد فقیر کالونی میں منشیات فروخت ہونے کی ویڈیو واٸرل اور ایس ایچ او تھانہ مومن آباد زاہد لودھی کو بھی آگاہ کیا گیا تھا جس پر ایس ایچ او مومن آباد زاہد لودھی نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ فوری کارروائی کی،سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس کی کاررواٸی کو علاقہ مکینوں نے خوب سراہا

Comments are closed.