باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد آپریشن مکمل کر لیا گیا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسلم باغ میں 12 مئی کی شام کو سیکورٹی اداروں نے ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس پر سیکورٹی ادارے متحرک ہوئے اور آپریشن شروع کیا جو اب مکمل کیا جا چکا ہے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا لیا تھا، پیچیدہ کلیئرنس آپریشن میں یرغمالیوں کوبحفاظت بچانا شامل تھا، کلیئرنس آپریشن میں ایک رہائشی عمارت سے 3 خاندانوں کو بچانا بھی شامل تھا دہشت گردوں نے اپنے خوفناک حملے سے بچوں کو بھی نہیں بخشا
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، اسکے بعد انکے رابطہ کاروں اور سہولت کاروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور انکے سپانسر کا بھی پتہ لگا کر کاروائی کی جائے گی، آپریشن کے دوران ایک شہری سمیت سات جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ خاتون سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں،شہدا نے دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور شہید ہوگئے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں،سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مسلم باغ, بلوچستان کے ایف سی کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے چھ جوانوں اور ایک شہری کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکیا ہے،وزیرِ اعظم نے شہداء کی بلندی درجات دعااور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے، وزیرِ اعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا اور انھیں ہر ممکن طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی مسلح افواج دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے فائرنگ کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ فوج اور سیکیورٹی اداروں کی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں بے مثال ہیں اور پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ خطے کے امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔چیئرمین سینیٹ نے سیکیورٹی فورسز کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیاب کےلیے دعا کی اور شہداء کے ورثاء سے یکجحتی کا اظہار کیا۔