اینکرپرسن آفتاب اقبال دبئی میں گرفتار

aftab

دبئی: پاکستان کے مشہور اینکرپرسن آفتاب اقبال کو دبئی ایئرپورٹ سے گرفتار کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے تصدیق کی ہے کہ آفتاب اقبال کو کل رات دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا تھا، اور اس کے بعد سے ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔جنید اقبال کا کہنا تھا کہ "میرے بڑے بھائی آفتاب اقبال کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، اور اس کے بعد سے ان کا کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔ ہمیں ابھی تک ان کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکیں۔” جنید اقبال کی اس بیان کے بعد پاکستانی میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس گرفتاری کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

اب تک اس گرفتاری کی وجوہات کے بارے میں کوئی واضح معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں، پاکستانی میڈیا آفتاب اقبال کی گرفتاری کے معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی حکام سے ان کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ، سوشل میڈیا پر بھی اس واقعہ کے حوالے سے صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور اس گرفتاری کے پس منظر پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

https://x.com/jforjunaidiqbal/status/1871128510024282183

صحافی نجم ولی خان نے ایکس پر کہا کہ اینکر پرسن آفتاب اقبال دوبئی میں گرفتار۔ بارہ گھنٹوں سے نامعلوم جگہ پر۔ جنید اقبال سمیت فیملی پریشان۔ وہ مانچسٹر سے واپس یو اے ای پہنچے تھے کہ انہیں detain کر لیا گیا۔ سفارتخانہ نوٹس لے۔

https://x.com/najamwalikhan/status/1871132477269725428

Comments are closed.