انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوۃ کے رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سنائی سزا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوۃ کے رہنماؤں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ایک اور مقدمہ میں چھ، چھ ماہ قید کی سزا سنا دی

اے ٹی سی کورٹ نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 32/19 کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔

یہ مقدمہ لاہور میں درج کیا گیا تھا، گواہوں کے بیانات پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماﺅں کے وکیل نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی۔ اے ٹی سی کورٹ میں جماعةالدعوة کے رہنماﺅں کو پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 میں ایک اور مقدمہ زیر سماعت ہے جس کا فیصلے ہونا ابھی باقی ہے،

Shares: