پنجاب اسمبلی کے سامنے سٹیج اداکار طاہر انجم پر تشدد کرنیوالی خاتون انیلہ ریاض پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے

مقدمہ انیلہ ریاض اور انکے نامعلوم ساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا، پولیس نے انیلہ ریاض کو طاہر انجم پر تشدد کے مقدمہ میں گرفتار کرنے کیلئے ان کے لوہاری گیٹ پر چھاپہ مارا اور خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا، درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے سامنے گزرتے ہوئے طاہر انجم پر تشدد کیا گیا۔ طاہر انجم کے کپڑے پھاڑے گئے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

واضح رہے کہ اسٹیج اداکار اور مسلم لیگ ن کے کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم پر تحریک انصاف کی خاتون کارکن نے گزشتہ روز بہیمانہ تشدد کیا تھا،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھی اس دوران گالیاں دیں اور کہا کہ تم اسکے لئے کام کرتے ہو اور عمران خان پر الزام لگاتے ہو،خاتون کی وائرل ویڈیو میں یہ سنا جا سکتا ہے ،خاتون کہتی ہیں کہ یہ شخص میرے لیڈر عمران خان کے خلاف ویڈیو بناتا ہے، میرا لیڈر جیل میں ہے اور یہ اس کے خلاف بولتا ہے، یہ مریم نواز کا بندہ ہے

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے خاتون کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا.

توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان کا کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا مسترد

عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

Shares: