مجوزہ آئینی ترمیم،خصوصی کمیٹی اجلاس، اے این پی نے مسودہ پیش کر دیا

suprem

مجوزہ آئینی ترمیم،پارلیمانی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار،راجہ پرویز اشرف،اعجاز الحق، سنیٹر کامل علی آغابھی اجلاس میں شریک ہیں،خصوصی کمیٹی اجلاس میں حامد رضا،علامہ ناصر عباس،ایمل ولی خان،خالد مگسی بھی موجود ہیں،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سید نوید قمر،وزیر شیری رحمان بھی اجلاس میں شریک ہیں،اجلاس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، شاہدہ اختر علی،سنیٹر عرفان صدیقی شامل ہیں،،آئینی مسودہ کو حتمی شکل دینے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے، اجلاس میں مختلف جماعتوں کی جانب سے پیش کئے گئے ڈرافٹ کاجائزہ لیا جا رہا ہے،عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بھی آئینی ترمیمی مسودہ پیش کردیا گیا،اے این پی کی جانب سے ایمل ولی خان نے آئینی ترمیمی مسودہ پیش کردیا گیا، اے این پی نے خیبرپختونخوا کا نام محض ‘پختونخواہ’ رکھنے کی تجویز دے دی، اے این پی سے معدنیات اور قدرتی گیس کے ذخائر میں صوبائی اور وفاقی حکومت کو مساوی نمائندگی دینے کی تجویز بھی دی، اے این پی نے سپریم کورٹ میں ہر صوبے سے مساوی ججز تعینات کرنے کی تجویز دی،اے این پی نے وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کر دی، اے این پی نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت تین سال مقرر کرنے کی بھی مخالفت کی.

بلاول بھٹو کا آئینی عدالت کے قیام اور آئینی اصلاحات کی ضرورت پر زور

وفاقی آئینی عدالت کا قیام قائداعظم کا خواب تھا، بلاول

آئینی ترامیم، اپوزیشن بھی تجویز دے،اللہ بہتر کرے گا،وفاقی وزیر قانون

وفاقی حکومت بہت پر اعتماد ہے کہ ان کے پاس نمبر گیم ہیں،بلاول

آئینی ترامیم، آج حکومتی ڈرافٹ ملا،دیکھتے ہیں بات کہاں تک پہنچتی،مولانا فضل الرحمان

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

آئینی ترامیم،قومی اسمبلی،سینیٹ اجلاس آج،مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کر گئے

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

Comments are closed.