اے پی پی میں کروڑوں روپے کرپشن،تین ملزمان گرفتار

0
122
app

ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن آف پاکستان، کرپشن میں ملوث 3 افسران گرفتار کر لئے گئے

اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے کرپشن ، بدعنوانی ، فراڈ ، مجرمانہ غفلت اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے میں ملوث 3 سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ،ملزمان میں محمد غواث، سعد مدثر اور مصور عمران شامل ہیں،ملزمان ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن پاکستان میں ملازم ہیں ،محمد غواث بطور ڈائریکٹر آئی ٹی، سعد مدثر چیف کمپیوٹر انجینئر اور مصور عمران بطور ڈپٹی ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں ،ملزمان کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے کرپشن کرتے ہوئے قومی خزانے کو 124 ملین روپے کا نقصان پہنچایا ،ملزمان ایسوسی ایٹڈ پریس کارپوریشن آف پاکستان کی پروکیورمنٹ کمیٹی کا حصہ تھے ،ملزمان نے ملی بگھت ، دھوکہ اور اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ارٹیک سسٹم نامی فرم کو 113 ملین کا کنٹریکٹ دیا ،مذکورہ فرم کا فائنینشل پروپوزل مجاز اتھارٹی سے منظور نہیں تھا،ملزمان نے اے جی پی آر سے بل منظور کرانے کے پروکیورمنٹ کمیٹی کے جعلی منٹس بنائے ،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایف آئی اے اسلام آباد زون کے ڈائریکٹر سید کاشف ندیم بخاری،ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد افضل نیازی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہد پرویز ملک نے اس بدعنوانی کیس میں میرٹ اور شفافیت کے ذریعےٹھوس شواہد جمع کئے اور نہایت جانفشانی اور تندہی سے انکوائری مکمل کی ۔ تفتیشی افسران نے عدالت کے سامنے بھرپور انداز میں کیس پیش کیا

بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا

عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

 پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

Leave a reply