باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارطغرل ڈرامے کے مرکزی کردار اتلان نے اکتوبر میں دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا ،

اس ضمن میں دبئی کی معروف ایڈورٹائزنگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ طے کر لیا گیا ہے،

معاہدہ استنبول میں ہوا، گنگور اور سوفیسٹو گلوبل میڈیا کے مابین مشترکہ معاہدہ ہوا، حسن گنگور ترکی کے بہت سارے معروف اداکاروں کی نمائندگی کرتے ہیں جن میں ارطغرل غازی کے افراد بھی شامل ہیں۔ سوفسٹو میڈیا بین الاقوامی کمپنی ہے جو ترکی میں امتیاز ہولڈنگ کی نمائندگی کرتی ہے،ترکی کا بڑا ایڈورٹائز منٹ کا ادارہ ہے جسکو پاکستانی نژاد برطانوی چلا رہا ہے

پارٹنر شپ ہوئی، ترکی اور پاکستان کے مابین ثقافت، تاریخ ڈرامہ انڈسٹری،میوزک کے ذریعے فروغ کرنے کا موقع ملے گا اور اس سے نئے ٹیلنٹ سامنے آئیں گے،مشترکہ پروگرام ہوں گے

عمر امتیاز برطانیہ میں پیدا ہوئے اور پاکستانی ہیں، انکا کہنا ہے کہ ترکی ہمارا گھر ہے، آج ایک اہم مقام ہے،ہماری میڈیا کمپنی سوفیسٹو کے لئے ،.استنبول ہمارا گھر ہے عمر امتیاز کا کہنا تھا کہ ترکی کے لوگوں کی محبت تھی کہ میں اپنا دفتر استنبول شفٹ کرنے کا سوچ رہا ہوں ، ترکی کے ڈرامے نے بھی دونوں قوموں کو قریب لانے میں کردار ادا کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسن گنگور نے کہا ہے کہ اس معاہدے سے دونوں قومون‌ میں بہت ساری چیزوں مین اضافہ ہو گا،سوفسٹو نے اردو ڈبنگ کے حوالہ سے کافی کام کیا ہے، ایک مہینے میں 175 ملین پاکستانیوں کا ڈرامے کو دیکھنا ترکی کی ڈرامہ انڈسٹری کی صلاحیتیں منوانے کا اعتراف ہے یعنی ترکی نے ڈرامہ اچھا بنا ہوا ہے اور پاکستانی اسے پسند کرتے ہیں

اداکار منیب بٹ نے ارطغرل غازی کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا

ارطغرل کے اسلام پر سوال اٹھانے والے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کی تحقیق کا جواب ، شاہ رخ خان

ارطغرل غازی تُرکی کی طرف سے پاکستان کے لئے تحفہ ہے ڈاکٹر شہباز گل

 

باغی ٹی وی کے مطابق عمر امتیاز کا کہنا ہے کہ ہم اکتوبر یا نومبر میں ارطغرل کے کرداروں کی ٹیم کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اس ڈرامے کے ایکٹر بہت زیادہ خوش ہیں اور پاکستان آنے کے لئے بیتاب ہیں،

Shares: