پشاور ہائیکورٹ سماعت: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر, سابق ایم پی اے رنگیز خان اورعاقب اللہ کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواستوں پر دوبارہ سماعت ہوئی
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل دانیال چمکنی نے رپورٹ پیش کردی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کے خلاف دو اینٹی کرپشن انکوائریز ہیں اور ایک مقدمہ اے ٹی سی کا ہے۔ ان کے خلاف کوئی نیا مقدمہ نہیں ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ کوئی نیا مقدمہ نہیں ہے تو گزشتہ رات درخواست گزاروں کے گھر پر کیوں چھاپا مارا تھا۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ ان کو ہم نے پہلے بھی مقدمات کی تفصیلات فراہم کی ہے اب بھی کردی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ گھروں پر چھاپے مار رہے ہیں اس وجہ سے ہم بار بار عدالت آتے ہیں۔گھروں پر چھاپے مارتے ہیں کیس کا بتاتے نہیں ہیں کہ کیا ہے۔
جسٹس عبدالشکور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو قانون کہتا ہے ہم اس پر چلتے ہیں۔کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے یہ بات سب یاد رکھیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس میں ہم نے ایک ضمنی درخواست بھی دائر کی ہے۔عدالت نے کہا کہ اس درخواست کو ہم نمٹا دیتے ہیں, کوئی اور ایشو ہے تو نئی رٹ دائر کریں۔ عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں کون تھا ملوث؟ سب سامنے آ گیا
ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا
فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں
بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل
سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ